Daily Taqat

بھارتی فلم ’راضی‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی

بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’راضی‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔

فلم پر پابندی اس کی متنازعہ کہانی کے باعث لگائی گئی ہے۔

 میگھنا گلزار کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1971 میں پاک بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کے پس منظر سے متعلق ہے جس میں عالیہ بھٹ ایک کشمیری لڑکی سہمت کا کردار ادا کررہی ہیں جس کی شادی ایک پاکستانی افسر سے کرائی جاتی ہے اور اسے بھارتی جاسوس بنا کر پاکستان بھیجا جاتا ہے اور اسے پاکستان کے اہم معاملات کی جاسوسی اور معلومات اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔پاکستان فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی کے سینئرعہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ بھارت میں اب بھی متنا زعہ موضوعات پر فلمیں بن رہی ہیں۔پاکستان کے تمام ڈسٹری بیوٹرز اس بات سے واقف ہیں کہ فلم میں عالیہ بھٹ کا کردار کیا ہےاسی لیے کوئی بھی یہ فلم خریدنے کیلئے تیار نہیں۔ اپنے ملک سے محبت ڈسٹری بیوٹرز کو یہ فلم نہ خریدنے پر مجبور کررہی ہے۔
واضح رہے کہ متنازعہ موضوع پر مبنی فلم ’راضی‘ کو کرن جوہر اور ونیت جائن کی پروڈیوس کردہ فلم راضی 11مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »