Daily Taqat

لاہور ہائیکورٹ نےفراڈ کیس میں نامزد اداکارہ سلومی رانا کی عبوری ضمانت مسترد کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے فراڈ کے مقدمے میں نامزد اداکارہ سلومی رانا کی عبوری ضمانت مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق فاضل عدالت نے اداکارہ سلومی رانا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سلومی رانا کے جوہر ٹاﺅن میں مکان کرائے پر لے کر جعلی گروی نامہ تیار کر نے کے کیس میں عدالت نے عبوری ضمانت مسترد کر دی۔ضمانت مستردہونے کے بعد اداکارہ پولیس کو چکما دے کر عدالت سے فرار ہو گئی جس پر ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔

یاد رہے کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ نواب ٹاﺅن میں فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا تھااور لاہور کی ماتحت عدالت سلومی رانا کی درخواست ضمانت خارج کر چکی تھی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر مخالف فریق کے وکیل نے الزام لگایا کہ اداکارہ کے خلاف لاہورکے مختلف تھانوں میں8 فراڈ کے مقدمات درج ہیں ۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکارہ سلومی رانا نے جوہر ٹاﺅن میں 25000 روپے پر مکان کرائے پر لیا تاہم 20 لاکھ کا جعلی گروی نامہ تیار کر کے مکان پر قبضہ کر لیا۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ نواب ٹاﺅن میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے اور لاہور کی ماتحت عدالت سلومی رانا کی درخواست ضمانت خارج کر چکی ہے ۔

وکیل نے الزام لگایا کہ اداکارہ کے خلاف لاہورکے مختلف تھانوں میں8 فراڈ کے مقدمات درج ہیں جس پر عدالت نے سرکاری وکیل سے اداکارہ کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »