Daily Taqat

ہیری اور میگھن کی شادی پر شرکت کے لئے پریانکا چوپڑا لندن پہنچ گئیں

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، امریکی اداکارہ میگھن مارکل اور شہزادے ہیری کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے لندن پہنچ گئیں۔

پریانکا چوپڑا ہالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے متعدد ہالی وڈ دوست ہیں جن میں سے ایک اداکارہ میگھن مارکل بھی ہیں۔پریانکا  گزشتہ روز لندن پہنچیں اور اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ خود بھی شاہی شادی کے لیے کافی پر جوش ہیں۔

شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی شادی آج ہوگی، جس کے لیے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔شادی کی تقریب آج شاہی محل ونڈسر پیلس میں ہوگی، جہاں آنجہانی لیڈی ڈیانا سمیت ملکہ الزبتھ اور دیگر شاہی افراد کی شادیاں طے پائی تھیں۔

شادی کی تقریبات کا آغاز 12 بجے سینٹ جارج چیپل چرچ میں ہوگا جس میں شرکت کے لیے 600 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

ونڈسر پیلس میں ہونے والی تقریب میں 2 ہزار 600 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔برطانوی عوام میں شادی کے حوالے سے زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔

یاد رہے کہ پرنس ہیری آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے ہیں۔شہزداہ ہیری کے بڑے بھائی پرنس ولیم کی شادی کیٹ مڈلٹن سے ہوئی اور ان کے تین بچے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »