ایشوریہ مشکل کردارادا کریں گی

بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے اپنی نئی فلم’رات اور دن‘ کے ریمیک میں نرگس کے کردار میں نظر آئیں گی۔ ایشوریہ اپنے لئے چیلنجنگ کردار کی تلاش میں تھیں۔فلمساز پریرنا اروڑہ نے ایشوریہ کی یہ مشکل آسان کردی ہے اور انہیں 1969 کی فلم ’رات اور دن‘ کے ریمیک میں کام کرنے کی پیش کش کی ہے جس کے لئے انہوں نے ہامی بھی بھرلی ہے۔فلم ’رات اور دن‘ میں سنجے دت کی والدہ و لیجنڈری اداکارہ نرگس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ کی حق دار ٹھہری تھیں۔ایشوریا بھی ریمیک میں نرگس کا کردار کریں گی جو کہ ایک چیلنجنگ کردار ہوگا اور انہیں اپنی اداکاری سے ایک بار پھر خود کو منوانا ہوگا۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال ہی شروع کی جائے گی جس کی نمائش کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.