Latest news

اداکار ارباز خان کی نئی فلم راونڈ اباوٹ کی تیاریاں مکمل، کب دکھائی جائے گی؟

لاہور : اداکار ارباز خان نے شائقین کی تفریح کیلئے رومانس، کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور فلم ’’ رائونڈ ابائوٹ ـ‘‘ تیار کی ہے جو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے26 جولائی کو لاہور،کراچی ، اسلام آباد اور پشاور سمیت سرکٹ کے باقی شہروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ فلم کی کاسٹ میں تھیٹر اور ٹی وی کے معروف فنکار افتخار ٹھاکر بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی برجستہ اور مزاحیہ اداکاری سے فلم کو چار چاند لگا دئیے ہیں ۔ فلم کے دیگر فنکاروں میں ماہی علی ، آصف خان اور راحیلہ آغابھی شامل ہیں ڈائریکٹر ارباز خان نے فلم کے گیتوں کی عکسبندی شمالی علاقہ جات اور گلگت بلتستان کی حسین وادیوں میں مکمل کی ہے جبکہ ایکشن سینز کی بہترین پکچرائزیشن اور کامیڈی کے حسین امتزاج کے باعث ’’ رائونڈ ابائوٹ ‘‘ ایک معیاری پروڈکٹ کے طور پر سامنے آئی ہے جس کے ٹریلرز اور گیتوں کو یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں دیکھ اور سراہ چکے ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.