Daily Taqat

ویرات اور انوشکا کی شادی کی ٹوئٹ کو 2017 کی گولڈن ٹوئٹ قرار دےدیا

اداکارہ انوشکا شرما کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات سے شادی کی ٹوئٹ 2017 کی گولڈن ٹوئٹ قرار دی گئی ہے۔مائیگربلاگنگ کی ویب سائٹ نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی ٹوئٹ کو 2017 کی گولڈن ٹوئٹ قرار دیا کیوں کہ دونوں کی جانب سے ایک ہی ٹوئٹ پوسٹ کی گئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ شادی کی ٹوئٹ میں دونوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا۔ویرات کوہلی کی ٹوئٹ کو 91 ہزار سے زائد بار ری ٹوئٹ اور 5 لاکھ 43 ہزار سے زائد بار لائک کیا گیا، اس پر 82 ہزار سے زائد کمنٹ بھی کیے گئے جب کہ انوشکا شرما کی پوسٹ کو 59 ہزار سے زائد ری ٹوئٹ، 3 لاکھ 89 ہزار سے زائد لائک کیا گیا اور 43 ہزار سے زائد لوگوں نے پوسٹ پر تبصرے بھی کیے۔واضح رہے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما رواں ماہ کی 11 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »