بالی ووڈاداکارعامر خان نے اپنی 53 ویں سالگرہ کا کیک رہائشگاہ پر کاٹا

بالی ووڈاداکار عامرخان 53 برس کے ہوگئے، انہوں نے ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ سے ایک دن کی چھٹی لی، ممبئی میں اپنی رہائشگاہ پر سالگرہ کا کیک کاٹا اور اہلیہ کرن راؤ کو کھلایا۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامرآج اپنی 53ویں سالگرہ منا رہے ہیں،اس موقع کی مناسبت سے مسٹر پرفیکٹ کی ممبئی میں واقع رہائشگاہ پر ایک چھوٹی سی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کیاس موقع پر عامرخان نے اپنی اہلیہ کرن راؤ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور اپنے ہاتھ سے انہیں کھلایا۔ان کی اہلیہ بھی کافی خوش دکھائی دیں جس کہ وجہ شاید عامر خان کا ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ سے ایک دن کی چھٹی بھی ہوسکتی ہے جو انہوں نے سالگرہ کے موقع پر لی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.