Daily Taqat

عامر خان کی ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ آج سے نمائش کیلئے پیش

ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام بالی وڈ کی تاریخ کی مہنگی ترین فلم ٹھگز آف ہندوستان آج پاکستانی سینمائوں کی زینت بنے گی۔ فلم کو ہندو مذہب کے تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز کیاجا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فلم کا مجموعی بجٹ 300 کروڑ سے زائد ہے۔ فلم کی عکسبندی یورپی ملک مالٹا کے دلفریب ساحل پر کی گئی ہے۔

فلم میں امیتابھ بچن نے ابوبکر آزاد نامی لڑاکا لیڈر کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ عامر خان فرنگی ملاح نامی ٹھگ کے کردار میں نظر آئیں گے جسے انگریز سرکار اور ٹھگوں کے گروپ کے درمیان صلح کا معاہدہ کروانے کا ٹاسک ملتا ہے۔

ڈائریکٹر وجے کرشنا اچاریہ کی زیر ہدایت بنی اس فلم کی عکسبندی خصوصی طور پر تیار کئے گئے سینکڑوں ٹن وزنی دیو ہیکل بحری جہازوں پر کی گئی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »