Daily Taqat

گلوکارہ میشا شفیع کےعدالت پیش ہونے کا حکم کالعدم قرار

لاہور: سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کےعدالت پیش ہونے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے میشا شفیع کی اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت سیشن کورٹ نے گلوکارہ کو ضلع کچہری میں سیکیورٹی بونڈز جمع کروانے سے روک دیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور میشا شفیع کی اپیل پر فیصلہ ہونے تک طلبی کو کالعدم قرار دیا۔

واضح رہے کہ میشا شفیع نے ضلع کچہری میں طلبی کو سیشن کورٹ میں چیلنج کررکھا تھا۔ میشا شفیع کا کہنا تھا کہ اپنے خاوند اور بچوں کے ہمراہ کینیڈا میں مقیم ہوں، علی ظفر کی مدعیت میں ایف آئی اے نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا، کورونا کی وجہ سے کینیڈین حکومت نے ایڈوائزری جاری کر رکھی ہے، لہذا ابھی پاکستان آنا ممکن نہیں ہے، تاہم ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہوں، سیشن کورٹ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دے۔

اس کے علاوہ میشا شفیع کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت ضلع کچہری کی جانب سے ایک لاکھ کے سیکیورٹی بونڈز جمع کرانے کے حکم کو کالعدم قرار دے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »