اداکارعلی رحمان بھی کورونا وائرس کا شکار

کراچی: اداکارعلی رحمان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

اداکار علی رحمان نے گزشتہ روز اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بدقسمتی سے میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے خود سے رابطے میں آنے والے لوگوں کو آگاہ کردیا ہے اور الحمداللہ وہ تمام لوگ محفوظ ہیں۔

علی رحمان نے تمام لوگوں سے ان کی صحت کے لیے دعا کی درخواست کی۔ اس کے علاوہ لوگوں کو ماسک پہننے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ علی رحمان سے قبل متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.