اہم خبرِیں
اب کشمیر جلد آزاد ہوگا، وزیراعظم لبنان، دھماکے میں ہلاکتیں 100 سے تجاوز کر گئیں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ برقرار پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بدھ کو شروع ہوگا بھارت،سخت سیکیورٹی میں بابری مسجد کی جگہ مندر کا افتتاح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف دنیا بھر میں’’یوم استحصال... نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مردم شماری کرائے،مشعال ملک پی آئی اے جعلی لائسنس اسکینڈل، تحقیقات کا دائرہ وسیع کرونا کے باعث بچوں کا سکول نہ جانا پوری نسل کا بحران ہے، اقوام... بھارتی حکومت عالمی دہشت گردوں کی سرپرست بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے یوم استحصال اورکشمیر کی آزادی 5اگست کا المیہ اور اہلِ کشمیر کاردعمل مودی نے مقبوضہ کشمیر کی معیشت تباہ کردی، وزیراعظم عمران خان آرمی چیف کی سابق فوجی قیادت سے ملاقات پاکستان کا نیا نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ قرار آرٹیکل 149 سمجھ سے بالاتر ہے، سندھ حکومت افراط زر بڑھ کر 9.3 فیصد ہو گیا ٹھٹھہ، نوجوان کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے طویل چھلانگ

اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

اسلام آباد: گزشتہ برس سے پاکستانی شوبز ستاروں کا رجحان ٹی وی اور فلموں کے ساتھ یوٹیوب پر بھی دیکھا جارہا ہے اور اس فہرست میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اور اب اس دوڑ میں معروف اداکارہ اقرا عزیز بھی شامل ہوگئی ہیں اور ان کے چاہنے والے اب اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تمام ذاتی سرگرمیوں کو بذریعہ یوٹیوب باآسانی جان سکیں گے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کو ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یو می اینڈ یوٹیوب چینل متعارف کیا ہے۔ اقرا عزیز کے یوٹیوب چینل ٹیم میں ان کے منگیتر و اداکار یاسر حسین، ساتھی یاسر تاج اور بلاول عباسی شامل ہیں۔

اداکارہ نے اپنے چینل پر 23 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں اقرا عزیز ہوں اور میں بالکل بھی بورنگ نہیں ہوں، مجھے لگتا ہے کہ آپ لوگ میرے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں مزید اپنی تصاویر آپ سب سے شیئر کروں؟ اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر آپ میری عادتیں، میں کیا کھاتی ہوں، کیا پیتی ہوں، کہاں سے آتی ہوں، سب جاننا چاہتے ہیں تو میرا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں۔

صرف 24 گھنٹوں کے دوران اقرا عزیز 5 ہزار سے زائد سبسکرائبر حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی اداکاراﺅں میں بطور یوٹیوبر ثمینہ پیرزادہ، عفت رحیم، شائستہ لودھی، عریبہ حبیب اور جگن کاظم بھی کام کر ہی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.