Latest news

اداکارہ مہوش حیات کو برطانوی فلاحی تنظیم ’پینی اپیل‘ نے اہم ٹاسک دے دیا

اداکارہ مہوش حیات پاکستان میں برطانوی فلاحی تنظیم ’پینی اپیل‘ کی خیر سگالی سفیر مقرر ہو گئیں۔ مہوش حیات نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اُنہیں ’پینی اپیل‘ کی خیر سگالی سفیر مقرر ہونے کی بےحد خوشی ہے۔ ’پینی اپیل‘ ایک بہترین فلاحی تنظیم ہے جو کہ تقریباً 30 ممالک میں کام کررہی ہے۔

مہوش حیات نے بتایا کہ اُنہیں سندھ کے شہر سکھر میں  5 اسکولوں کی تعمیر نو کی نگرانی کا ٹاسک دیا گیا ہے، ان اسکولوں میں 900 بچے زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں بچے’دل کو جھنجھوڑ دینے والی‘ حالت میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔مہوش حیات نے کہا کہ اُن کی خواہش ہے والدین اپنے بچوں اور خصوصاً بچیوں کو لازمی تعلیم دلوائیں اور انہیں یہ حق دیں کہ وہ اپنے خواب پورے کرسکیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.