Latest news

23 سالہ حسینہ گازینی گنادوس ”مس یونیورس فلپائنز“منتخب

منیلا: 23سالہ حسینہ گازینی کرسٹینا جورڈی گنادوس نے ”مس یونیورس فلپائنز 2019 “کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔مقابلے میں 40 حسیناوﺅں نے حصہ لیاجن میں سے 8فائنل راونڈ میں پہنچی تھیں ،ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد23سا لہ گازینی گنا دوس کو فاتح قرار دیاگیا۔گازینی گنادوس فلپائن کے شہر ڈیپی ٹان میں پیدا ہوئیں اور اب تالیسے سٹی میں رہائش پذیر ہیں ،ان کے والد فلسطینی تھے جومس یونیورس فلپائنز کے بچپن میں ہی ان کی والدہ سے الگ ہوگئے تھے۔گازینی گنادوس نے15سال کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کردیاتھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.