زمبابوے کے اپوزیشن رہنما روئے بینٹ امریکا میں ہیلی کاپٹرتباہ ہونے سے ہلاک

لاس اینجلس: زمبابوے کے معروف اپوزیشن رہنما روئے بینٹ امریکا مین ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے ہلاک ہو گئے ۔امریکی رپورٹس کے مطابق بینٹ طویل عرصہ تک صدر رہنے والے رابرٹ موگابے کے ناقدی میں سے ایک تھے اور انہوں نے صدر رابرٹ موگابے کی اعلانیہ طور پر مخالفت کی ۔ روئے بینٹ کی عمر 60 سال تھی اور ان کا جہاز امریکی ریاست نیو میکسیکو کے دور دراز علاقہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے ہوا ۔

ہیلی کاپٹر کے حادثہ کے نتیجہ میں روئے بینٹ ، ان کی اہلیہ اور 3 دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے ۔ امدادی کارکنوںنے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں جلنے کے باعث بری طرح مسخ ہو گئی ہیں تاہم روئے بینٹ اور ان کی55 سالہ اہلیہ کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.