زینب قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکی جائے، چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ
بہاول پور : چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور سید منصور علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ زینب قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے اور مقدمہ کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لیے ضلعی عدالتی نظام میں اصلاحات کر کے بہتری لائی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاول میں ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں 11اضلاع کی عدلیہ کے جوڈیشل افسرا خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے دوروں کے موقع پر انہوںنے جوڈیشل افسران کے لیے سہولیات کے فقدان کا نوٹس لیتے ہوئے اصلاحات کی ہیں جس کی بدولت عدالتی نظام میں بہتری آئی ہے۔ اب ڈسٹرکٹ جوڈیشری کا فرض ہے کہ وہ دلیری کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کریں اور سائلین کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ انصاف کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے دیانت داری اور بہادری کے ساتھ فوری فیصلے کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مایوسی اور گھبراہٹ نہیں ہونی چاہئے کیونکہ منصف کمزور ہو جائے تو پھر پورا نظام خراب ہوجاتا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور کے اعزاز میں منعقد ہ تقریب میں لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ سے جسٹس شاہد وحید، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس اسجد جاوید گھورال، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس طارق عباسی، جسٹس مرزا وقاص راوف، جسٹس عبدالعزیز شیخ ،ہائی کورٹ بہاول پور بنچ سے جسٹس عاطر محمود، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، جسٹس مجاہد مستقیم، جسٹس افتخار احمد سمیت جنوبی پنجاب کے 11اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل سیشن ججز، سینئر سول ججز، سول ججز اور جوڈیشل افسران شریک ہوئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور چوہدری طارق جاوید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ بہادر علی خان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور عارف حمید شیخ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی پور حمیرة الزہرہ، سےنئر سول جج رحےم ےار خان شیر علی خان، سینئر سول جج فرخ فرید بلوچ، سول جج لیہ وجیہہ حفیظ نے بھی خطاب کیا اور چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کے عدالتی نظام میں بہتری لانے کے اقدامات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1