زینب قتل کیس ، ڈاکٹرشاہد مسعود کے انکشافات، وزیراعلی نے جے آئی ٹی تشکیل دےدی

لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے زینب کے سفاک قاتل محمد عمران کے مبینہ بینک اکانٹس کے حوالے سے معروف صحافی کے انکشافات پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، وزیر اعلی نے پنجاب نے سٹیٹ بنک اور ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی کو اس حوالے سے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔گذشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے زینب کے قاتل کے بینک اکا ونٹس کے حوالے سے انکشافات کئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ زینب کے قاتل عمران علی کے کئی اکانٹس ہیں اور ان کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن بھی کی گئی ہے۔ ان الزمات کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) تشکیل دے دی ہے۔ اس ٹیم میں سٹیٹ بینک کے سینئر عہدیداران اور ڈی جی فرانزک سائنس لیبارٹری شامل ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے معاملے کی فوری تحقیقات اور اسے منتقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.