زینب کاقتل ایک المیہ اوربہت بڑاسانحہ ہے، پی پی پی امارات
دبئی : قصور کی معصوم زینب کے قتل اب تک کیوں نہیں پکڑے گئے۔ حکومت پنجاب صوبہ میں امن عامہ کی صورتحال قابو میں رکھنے کے سلسلہ میں ناکام ہوچکی ہے۔ حکمران عام آدمی کے مسائل کے حل کی بجائے اپنی کرسی بچانے کے چکر میں ہیں۔ وزیراعظم پنجاب شہباز شریف بھی اختیارات کے سلسلہ میں بے بس نظر آتے ہیں۔ صوبہ بھر میں قاتل اور بدمعاش دندناتے پھررہتے ہیں، غنڈہ گردی کا راج ہے اور لوگوں کی معصوم بچیاں اغواءکرکے قتل کی جارہی ہیں جبکہ امن عامہ قائم رکھنے والے ادارے آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی زینب کے قاتل نہیں پکڑسکے جو لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے ایک ہنگامی تعزیتی اجلاس میں کیا گیا۔ تعزیتی اجلاس شارجہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوا جس کا اہتمام پی پی پی شارجہ کے ایک سینئر رہنما ملک خادم شاہین نے کیا تھا۔ اس اجلاس میں سید آصف ہاشمی، میاں منیر ہانس، احسان گوگا، شیریں درانی، رضوان عبداللہ، ذوالفقار مغل، عمر دراز، مظفر باجوہ، ملک محمد اسلم اور شفیق صدیقی کے علاوہ متعدد کارکنوں نے شرکت کی۔ تعزیتی اجلاس میں متذکرہ راہنماﺅں نے بات چیت اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قصور کی معصوم بچی زینب کا اغوائ، زیادتی اور قتل ایک بہت بڑا سانحہ اور قوم کے لئے المیہ ہے جس کی جس قدر بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ لوگ سوال کرتے ہیں کہ قاتل اب تک کیوں نہیں پکڑا گیا۔ آج کے ترقی یافتہ اور ٹیکنالوجی کے دور میں تفتیش بہت آسان ہوگئی ہے لیکن ایک یا ایک سے زائد قاتلوں کو نہ پکڑاجانا لمحہ فکریہ ہے۔ امن عامہ قائم رکھنے والے ادارے، پولیس اور تفتیشی ادارے ناکام ہوچکے ہیں یا قم سے کچھ چھپایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی بھی اپنی فیملیز کے بارے عدم تحفظ کا شکار اور متفکر ہیں۔ تعزیتی اجلاس میں ننھی زینب کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل بھی کی گئی۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1