Latest news

ظفر سپاری کی دربار بابا فرید آمد، دربار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

پاکپتن: معروف شخصیت ظفر سپاری کی دربار بابا فرید آمد دربار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورملکی و ملی سلامتی کےلئے دعا کی اس موقع پر زیب آستانہ دیوان حامد مسعود چشتی اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کی سٹی جنرل سیکرٹری رانا اسد مسعود نے باب جنت پرمعروف شخصیت ظفر سپاری کی دستار بندی کی ظفر سپاری نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کی سٹی جنرل سیکرٹری رانا اسد مسعودکے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زہدالانبیاءحضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒکی تعلیمات کو انکی اصل روح کے مطابق نوجوان نسل تک پہنچانے کی ضرورت ہے.

انہوں نے باباجی کی تعلیمات کو نصاب میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جبر اور گھٹن کے اس معاشرے میں باباجی سمیت دیگر بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی سوسائٹی کو انتہا پسندی سے نکال کر صبر اور برداشت کا سبق دیا جاسکتاہے.

انہوں نے مشائخ عظام پر زور دیا کہ وہ بابا فریدؒ اور دیگر صوفیاءکے طریقوں کے مطابق قوم کی تربیت کا فریضہ سر انجام دیں اور خانقاہی نظام کو اس کی اصل روح کے مطابق نافذ کیا جائے تاکہ تصوف کے نام پر لوگوں کے ایمان اور عقیدہ کو جعلسازی سے محفوظ کیا جائے۔

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کی سٹی جنرل سیکرٹری رانا اسد مسعود نے معروف شخصیت ظفر سپاری کی پاکپتن آمد پر خوش آمدید کہا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.