Daily Taqat

اپنے بیان پرقائم ہوں چاہےجوکچھ بھی ہوحق بات کہوں گا، نوازشریف

اسلام آباد :  پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ میں حق کی بات کرتا ہوں ¾چاہیے کچھ بھی سہنا پڑے ¾ میں نے جواب مانگا تھا میرے سوال کا جواب آنا چاہیے تھا ¾آرمڈ فورسز، پولیس اور شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں ¾ 50 ہزار لوگ شہید ہوئے ¾ دنیا ہمارا بیانیہ تسلیم کر نے کو کیوں تیار نہیں ؟میڈیا میں سوال پوچھنے والے کو غدار کہہ رہے ہیں ¾غدار اسے کہا جارہا ہے جس نے ایٹمی دھماکے کیے، کیا محب وطن وہ ہیں جنہوں نے آئین توڑا، ججوں کو دفاتر سے نکالا ¾ کیا کراچی میں 12 مئی کو خونی کھیل کھیلنے والے محب وطن ہیں ¾میں حق بات کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا ¾ کلبھوشن ایک جاسوس ہے جس نے پاکستان میں جاسوسی کی، کون کہتا ہے کلبھوشن جاسوس نہیں ہے۔ پیر کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے اخبار میں شائع ہونے والے انٹرویو کا مخصوص حصہ پڑھ کر سنایا ¾میں نے ایسا کیا کہا ہے کونسی غلط بات کی ¾اس کی تصدیق پہلے رحمان ملک،پرویز مشرف اور محمود درانی نے بھی کی ¾جو لوگ یہاں سے گئے ان کا مقدمہ کیوں مکمل نہیں کیا گیا ؟اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کہا جارہا ہے کہ بھارت کی طرف سے خواہد نہیں دیئے جارہے ۔ جس پر نواز شریف نے کہاکہ ہمارے پاس بھی کم شواہد نہیں ہیں بہت شواہد ہیں ۔ نواز شریف نے کہا کہ میں کئی سالوں سے کہتا آرہا ہوں کہ اتنی قربانیاں دی ہیں ¾دنیا ہمارا بیانیہ تسلیم کرنے کو کیوں تیار نہیں ¾ 50 ہزار لوگ شہید ہوئے، آرمڈ فورسز، پولیس اور شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔نواز شریف نے کہا کہ میڈیا میں سوال پوچھنے والے کو غدار کہہ رہے ہیں، غدار اسے کہا جارہا ہے جس نے ایٹمی دھماکے کیے، کیا محب وطن وہ ہیں جنھوں نے 71 میں ملک کو توڑا ¾میں حق بات کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا اور حق بات کرنا قومی، دینی اور اخلاقی فرض سمجھتا ہوں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا محب وطن وہ ہیں جنہوں نے آئین توڑا، ججوں کو دفاتر سے نکالا اور کیا کراچی میں 12 مئی کو خونی کھیل کھیلنے والے محب وطن ہیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھ سے پہلے بہت سے لوگ بھی اس حقیقت کو تسلیم کرنے والوں میں شامل ہیں، یہی وہ چیز ہے جس کی وجہ سے دنیا ہمارا بیانیہ سننے کو تیار نہیں۔نواز شریف نے کہا کہ کلبھوشن ایک جاسوس ہے جس نے پاکستان میں جاسوسی کی، کون کہتا ہے کہ کلبھوشن جاسوس نہیں ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »