Daily Taqat

پاکستان کی آئندہ حکومت کیساتھ کام کے خواہاں ہیں ، یاﺅ جنگ

اسلام آباد : پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ چین تحریک انصاف کی قیادت میں پاکستان کی آئندہ حکومت کیساتھ کام کا خواہاں ہے۔جمعرات کو صحافیوں  سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان حقیقی دوست جبکہ چین پاکستان کی آئندہ حکومت اور پارلیمنٹ کیساتھ کام کیلئے تیار اور خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے اور چین نئی حکومت کیساتھ تمام شعبوں میں مکمل تعاون فراہم کریگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی جڑیں انتہائی گہری اور ہر آزمائش پر پوری اتری ہیں، عمران خان کیساتھ ملاقات بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ ملاقات تعمیری رہی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ چینی سفیر نے کہا کہ عمران خان کو تاحال دورہ چین کی دعوت تو نہیں دی لیکن دونوں ملکوں کے وزارت خارجہ کے حکام اس پر کام کر رہے ہیں اور چینی حکومت عمران خان کا خیر مقدم کریگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »