Daily Taqat

صوبائی حکومت نے عین موقع پر بجٹ اجلاس کیوں موخر کیا، اندرونی کہانی سامنےآگئی

کوئٹہ : صوبائی حکومت نے عین موقع پر بجٹ اجلاس کیوں موخر کردیا اندرونی کہانی سامنے آگئی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی موجودہ مخلوط حکومت جو اپنی مدت پوری کرنے کے بعد 31مئی کو ختم ہوجائے گی ،اس اسمبلی میں آخری بجٹ 11مئی کو پیش کرنا چاہتی تھی تاکہ وزیراعلی بلوچستان اسے عوامی بجٹ کہہ سکے مگر چیف سیکرٹری اور محکمہ پی اینڈ ڈی نے وزیراعلی بلوچستان کیساتھ تعاون نہ کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا اور بجٹ اجلاس میں ایک صوبائی وزیر اور ایک اپوزیشن کے رکن نے فنڈ زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کی جس پر دیگر صوبائی وزراءاور ارکان اسمبلی نے شدید احتجاج کیا اور 11مئی کے اجلاس میں بجٹ پیش نہ ہوسکا اور بلوچستان کی تاریخ کا یہ پہلا موقع ہے کہ بجٹ اجلاس طلب کرنے کے باوجود صوبائی وزراء،ارکان اسمبلی ،اپوزیشن کے ارکان اسمبلی پہنچ گئے مگر عین موقع پر بجٹ اجلاس ملتوی کردیا اور اب یہ اجلاس شاہد 14مئی کو دوبارہ منعقد ہوگا جس میں صوبائی بجٹ 2018-19پیش کیا جائیگا ،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہفتے کے روز ہنہ اوڑک میں وزیراعلی کیمپ آفس میں ٹی وی اینکرزسے ملاقاتیں کی اور ان کو بجٹ پیش نہ کرنے کی وجوہات سے مطمئن کرنے کی کوشش کی مگرو ہ اس میں ناکام رہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »