اہم خبرِیں
اب کشمیر جلد آزاد ہوگا، وزیراعظم لبنان، دھماکے میں ہلاکتیں 100 سے تجاوز کر گئیں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ برقرار پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بدھ کو شروع ہوگا بھارت،سخت سیکیورٹی میں بابری مسجد کی جگہ مندر کا افتتاح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف دنیا بھر میں’’یوم استحصال... نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مردم شماری کرائے،مشعال ملک پی آئی اے جعلی لائسنس اسکینڈل، تحقیقات کا دائرہ وسیع کرونا کے باعث بچوں کا سکول نہ جانا پوری نسل کا بحران ہے، اقوام... بھارتی حکومت عالمی دہشت گردوں کی سرپرست بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے یوم استحصال اورکشمیر کی آزادی 5اگست کا المیہ اور اہلِ کشمیر کاردعمل مودی نے مقبوضہ کشمیر کی معیشت تباہ کردی، وزیراعظم عمران خان آرمی چیف کی سابق فوجی قیادت سے ملاقات پاکستان کا نیا نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ قرار آرٹیکل 149 سمجھ سے بالاتر ہے، سندھ حکومت افراط زر بڑھ کر 9.3 فیصد ہو گیا ٹھٹھہ، نوجوان کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے طویل چھلانگ

نوازشریف جو بھی فیصلہ کرینگے پارٹی کا ہرکن تسلیم کریگا ، احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی میں مشاورت جاری ہے تاہم نوازشریف جو بھی فیصلہ کریں گے پارٹی کا ہر کارکن اسے تسلیم کرے گا۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ حکومت نے شہباز اور نوازشریف کی ملاقاتوں پر سختی کر رکھی ہے جس کے سبب دھرنے میں شرکت کا فیصلہ جلد نہیں ہو پا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ آنے والے دنوں میں پارٹی دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کر لے گی۔

نواز شریف اور شہباز میں کون دھرنا پر متفق نہیں؟ اس سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی میں بحث ہوتی ہے لیکن نوازشریف کا جو بھی فیصلہ آئے گا شہباز شریف سمیت سب اس پر عمل کریں گے۔کیا حکومت نے دھرنا موخر کرنے کیلئے کوئی رابطہ کیا؟ ن لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے فی الحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں دھرنے کے نکات سے متفق ہیں،علاوہ ازیں ملک کے حالات بھی اس قدر دیگر گوں ہیں کہ ایک سال بعد اس کو چلانا مشکل ہو جائے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کی اکثر قیادت جیل میں ہے اور جو باہر ہیں وہ بھی قید ہونے سے نہیں ڈرتے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.