پارلیمان کے خلاف نازیبازبان کے استعمال کی اجازت کسی کونہیں دی جائیگی، خواجہ محمد آصف

اسلام آباد :  وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پارلیمان کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال اجازت کسی کو نہیں دی جائیگی ،سیاسی جماعتوں نے پارلیمان کےخلاف نازیبا زبان کے استعمال پر عمران خان کی حمایت نہیں کی، شیخ رشید احمد نے اپنا کارڈ تو کھیلا لیکن اپنے مقصد کے حصول میں ناکام رہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پارلیمان ملک کا سب سے اعلیٰ ترین ادارہ ہے اور تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے کا اظہار کرتے ہوئے اس قومی ادارے کے تقدس کو مزید مستحکم بنانے کےلئے ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے استعفے کا اعلان تو کردیا مگر اپنا استعفیٰ قومی اسمبلی میں جمع نہیں کرایا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید احمد نے اپنا کارڈ تو کھیلا لیکن وہ اپنے مقصد کے حصول میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سمیت ہر ایک شہری کےلئے پارلیمنٹ کا احترام لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کےخلاف نازیبا زبان کے استعمال کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائیگی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.