Daily Taqat

وفاقی اداروں میں ہفتہ وار2چھٹیاں ختم کی جائیں، تاجر

اسلام آباد: تاجروں نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے امپورٹ ہونے والی صنعتی مشینری،جنریٹرز پر ڈیوٹیز اوروفاقی اداروں میں ہفتہ وار2چھٹیاں ختم کی جائیں اس سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ مزدور کے ساتھ صنعتکاروں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار تاجروں نے بی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکار کوٹیکس کی ادائیگی پر کوئی اعتراض نہیں لیکن اس کا نظام آسان اور سیدھا ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ گیس چار ماہ تو ملتی ہی نہیں ہے 8 گھنٹے جنریٹر چلانے سے پروڈکشن بڑھ تو جاتی ہے لیکن مہنگی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کی رقم کی آٹو میٹک ایڈجسٹمنٹ کے لئے بھی سسٹم درست کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ سمگلنگ کیخلاف قانون سازی ہونی چاہئے بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لیکر ٹیکس لاگو کیا جائے تو مشکلات حل ہو سکتی ہیں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »