Daily Taqat

ہمیں اس وقت نہتےاورمظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑاہوناچاہئے، رضا ربانی

اسلام آباد : سابق چیئر مین سینٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما میاں رضاربانی نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر انسانیت سوز بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے  ہوئے کہاہے کہ ہمیں اس وقت نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ¾عالمی برادری مظالم روکنے کےلئے عملی اقدام ا ٹھائے ۔ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی جاری انسانیت سوز بربریت کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ سنیٹر رضا ربانی نے کہاکہ ہمیں اس وقت نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ایسے میں انسانی حقوق کے علمبردار ممالک اور خاص طور پر مسلم ممالک کی طرف سے خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔ میرا دل دہل گیا ہے خوفناک مناظر دیکھ کر اور جو اسرائیلی مسلح افواج کی طرف سے جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے۔ اسرائیل کی جانب سے قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنا انسانی رواداری کی خلاف ورزی ہے اور اسرائیل کو اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اس طرح من مانی کرتا پھرے۔میں بین الاقوامی برادری، انسانی حقوق کے علمبردار ممالک اور تنظیموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہر پلیٹ فارم پہ اسرائیلی افواج کے اس قبیح فعل کی مذمت کریں اور اس کو روکنے کے لئے عملی اقدام اٹھائیں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »