Daily Taqat

ہم تمام شہریوں کی یکساں ترقی کے ویژن پریقین رکھتےہیں، شہبازشریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ترقی پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان کا حق ہے ،ہم تمام شہروں کی یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتے ہیں ۔کاش لاہور سے پہلے کراچی میں اورنج لائن میٹروٹرین اورمیٹروبس پراجیکٹ بنا ہوتا ۔ترقی کےلئے ملکی وسائل پر ملک کا گیٹ وے ہونے کی وجہ سے کراچی کا زیادہ حق ہے۔ کراچی کو اس کا حق ادا کرنے کی کوشش ضرور کریں گے۔کراچی کو بہتر ٹرانسپورٹ سسٹم اور مواصلاتی نظام کی اشد ضرورت ہے ۔اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو کراچی میں لاہور سے بڑھ کر ترقیاتی منصوبے مکمل کرائیں گے۔کراچی سے محبت تھی اورکراچی سے محبت کرتا رہوںگا۔پنجاب نے قومی مالیاتی کمیشن میں خیر سگالی کے جذبے کے تحت سندھ کو 77ارب سے زائدکے وسائل دیئے۔سندھ کو وسائل میں حصہ دیکرپنجاب نے بڑے بھائی ہونے کا کردارنبھایا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزیہاں سندھ سے تعلق رکھنے والے  ذرائع  سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلد اندرون سندھ کے دوروں کا آغاز کروں گااورسندھ میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم کو زیادہ مضبوط اورموثر بنائیں گے۔انہوںنے کہا کہ الےکشن کی آمد آمد ہے ،امید ہے عام انتخابات منصفانہ اورشفاف ہوں گے اورتمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع ملیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) بھر پور انتخابی مہم چلائے گی۔عمران خان نے کوئی نئے نکات نہیں دیئے۔عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔ہم اپنا مقدمہ عوام کے سامنے لے کرجائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ آبادی بڑھنے کے ساتھ وسائل میں اضافہ بہت ضروری ہے اورکشکول توڑنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔ہم نے پنجاب میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالےسی اپنائی ہے ۔پی ٹی آئی نے کے پی کے میں احتساب کمیشن بنایا اورپھر اسے غیر فعال کردیا جبکہ ہم نے پنجاب میں کرپشن کو بہت حد تک کنٹرول کیا ہے۔منصوبوں میں شفافیت کے ذریعے کئی سو ارب روپے کی بچت کی ہے ۔پاکستان کی تاریخ میں ایسی بے مثال بچت کی کوئی نظیر نہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں چار مارشل لاءلگے اورمارشل لاءکے ادوار میں ملک پیچھے کی طرف گیا۔انہوںنے کہا کہ بعض لوگ جھوٹ اورالزامات کے ذریعے معاشرے میں زہر گھول رہے ہیں ۔آپ سب کو سچ کا بول بالا کرنا ہے ،اسی سے معاشرہ توانا ہوگا۔ہمارا ایجنڈا پاکستان کی ترقی اورخوشحالی ہے اورمیں آزادی صحافت کے حق میں ہوں ۔انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی اورخوشحالی کےلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل فراہم کیے گئے ہیں ۔جنوبی پنجاب میں بچیوںکی انرولمنٹ یقینی بنانے کےلئے وظیفہ کی شرح ایک ہزار روپے کردی گئی ہے اورجنوبی پنجاب میں تعلیم ،صحت اورٹرانسپورٹ کے شعبے میں میگا پراجیکٹس مکمل کیے گئے ہیں ۔اربوں روپے کے پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کی ترقی کےلئے ہم آہنگی ضروری ہے اورسب اداروں کو پاکستان کےلئے ملکر کام کرنا ہے اورآئین کے اندر رہتے ہوئے ہر ادارے کو اپنا مثبت کردارنبھاناہے۔انہوںنے کہا کہ آئندہ الیکشن میںپبلک سروس اورپارٹی سے وابستگی رکھنے والوں کو ترجیح دیںگے۔سندھ کے صحافیوںنے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب میں ترقی قابل تحسین ہے۔لاہور کی ترقی کے سندھ میں بہت چرچے ہیں۔اندرون سندھ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ سندھ اورکراچی کو شہبازشریف جیسا لیڈر چاہیے۔شہبازشریف کچھ عرصہ کےلئے کراچی آجائیں تاکہ کراچی کی محرومیاں دوراورمسائل حل ہوں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »