Daily Taqat

آخری قبضہ ختم ہونے تک مافیا کےخلاف جنگ جاری رہے گی، ڈی سی قصور

قصور:   ضلع بھر میں قبضہ مافیا اور ناجائز تجاوزات کےخلاف آپریشن بلا امتیاز پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا ‘سرکاری زمینوں پر قابضین کےخلاف بلا تفریق کاروائی کی جارہی ہے ‘افسران قبضہ مافیا کےخلاف اس جاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہوم ورک کریں اور متعلقہ محکموں کی کوارڈینیشن سے آپریشن کو کامیاب بنائیں ‘آخری قبضہ ختم ہونے تک ضلعی حکومت کی قبضہ مافیا کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد نے گزشتہ روز ضلع بھر میں جاری ناجائز تجاوزات کےخلاف آپریشن بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ‘تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی قبضہ مافیا اور ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے ۔ ضلعی انتظامیہ تجاوزات کے خاتمے اور سرکار کی جگہ کی واگزاری تک بلا امتیاز آپریشن جاری رکھے گی اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تجاوزات کےخلاف آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے تما م متعلقہ محکمے ہوم ورک مکمل کر کے مربوط انداز میں کام کریں تا کہ اس قومی فریضے کو سو فیصد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی حدود میں واقعہ قبرستانوں ‘پارکس ‘جوہڑوں ‘عید گاہوں وغیرہ پر ناجائز قابضین کےخلاف کاروائی کریں ۔انہوں نے حکم دیا کہ واپڈا ، سوئی گیس ، ریسکیو1122،پولیس اور دیگر متعلقہ محکمے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے موقع پر موجود رہیں تا کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے ۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ سرکاری اراضی پر قابضین کی نشاندہی کریں تا کہ انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »