Latest news

واربرٹن میں واپڈا ملازمین نجکار ی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے

 ننکانہ صاحب:  واربرٹن میں واپڈا ملازمین نجکار ی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ واربرٹن لیسکو آفس کی تالا بندی سمیت شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور نجکاری ”نامنظور نامنظور“ کے نعرے بھی لگائے،لیسکو کے افسران بھی دفتر داخل نہ ہو سکے لیبر سٹاف نے دفاتر کی مکمل تالہ بندی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ نجکاری مزدوروں کا معاشی قتل اور استحصال ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔تفصیلات کیمطابق واربرٹن واپڈا ملازمین نے پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے زیر اہتمام واپڈا کی نجکاری کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ملازمین نے دفتر کے اوقات شروع ہونے سے قبل ہی دفاتر کی تالا بندی کر دی۔

تالا بندی کے باعث ایس ڈی او سمیت دیگر افسران دفتر داخل نہ ہو سکے ملازمین نے لیسکو آفس واربرٹن کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔اس موقع پرایل ایس رانا محمد عرفان،ایل ایم نصر مشتاق،اے ایم اشفاق احمد ،اصرار احمد،سلیم گجر،ناصر محمود،فرخ محمود،ایم آر فرخ محمود،رمضان جٹ،عدنان گجر اور خضر حیات سمیت دیگر واپڈا ملازمین نے کہا کہ بجلی عوام کی بنیادی ضرورت ہے اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔

 ملازمین نے واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واپڈا جیسے قومی ادارے کی نجکاری سے مسائل جنم لیں گے اور اس سے قومی ادارے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اور اس سے سبھی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری ان محکموں یا اداروں کی کی جاتی ہے جو نقصان میں جا رہے ہوں مگر واپڈا ایک ایسا قومی ادارہ ہے جس نے ہمیشہ قومی خدمات سرانجام دی ہیں اور ایک منافع بخش ادارے کی نجکاری کے فیصلے کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

واربرٹن واپڈا ملازمین نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے بجائے اِن کی اصلاح کی جائے اور ملازمین کوبیروز گار ہونے سے بچایا جا سکے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.