شہریوں پرگولیاں چلوانے والے حکمران کسی رحم کےمستحق نہیں، عمران یوسف

بہاولپور ڈویژنل صدرمصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ(MSM)عمران یوسف نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ شہریوں پر گو لیاں چلو انے والے حکمران کسی رحم کے مستحق نہیں پنجا ب حکومت کچھ بھی کرلے سا نحہ ما ڈ ل ٹاﺅن کا پھندا انکے گلے کا ہار ضرور بنے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے احتجاج کا مقصد عوام سے کی جانے والی ناانصافی ختم کرانا ہے اور عوام کو ان کے حقوق دلانا ہے۔سانحہ قصور نے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کا پول کھول دیا ہے ۔شہداءماڈل ٹاون کا قصاص لینے کا مطالبہ شرعی اور قانونی ہے ،مقتولین کے ورثا کو انصاف دلانے کے لئے کشتیاں جلا کر میدان میں اتریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ظالم حکمرانوں کے ہاتھ ماڈل ٹاون، فیض آباد اور قصور کے شہداءکے خون سے رنگے ہوئے ہیں ،نئے الیکشن سے پہلے احتساب کا عمل مکمل ہونا چاہیے احتساب کے بغیر انتخاب کا کوئی فائدہ نہیں ،حقیقی جمہوریت حقیقی احتساب کے بغیر ممکن نہیں۔ملک میں جنگل کا قا نون ہے حکومت کی ر ٹ کہیں نظر نہیں آ تی۔عمران یوسف نے مزیدکہاکہ نواز شریف اپنے ہی حق میں فیصلو ں کو میر ٹ سمجھتے ہیں۔شہریوں پر گو لیاں چلو انے والے حکمران کسی رحم کے مستحق نہیں، سا نحہ ماڈ ل ٹاون ر پور ٹ کی رو شنی میں رانا ثناءاللہ اور شہباز شریف مجرم ثابت ہو چکے ہیں انہیں اقتدار میں رہنے کا کو ئی حق نہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.