امریکی حکومت کا شٹ ڈاون، عارضی اخراجات بل پر ووٹنگ آج دوبارہ ہوگی

واشنگٹن: امریکہ میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ قانون ساز سرکاری اخراجات کے بل پر اتفاق نہ ہونے کا الزام ایک دوسرے پر عائد کر رہے ہیں اور یہ سیاسی تعطل بھی جوں کا توں رہا۔رپورٹس کے مطابق سینیٹ میں اکثریتی رہنما مچ مکونل نے کہا کہ انھوں نے حکومت کو آٹھ فروری تک اپنے امور کی ادائیگی کیلئے اخراجات کے نئے بل پر رائے شماری کیلئے پیر ایک بجے علی الصبح کا وقت رکھا ہے۔قانون سازوں کے درمیان دفاعی اخراجات اور امیگریشن کے معاملات بشمول وہ قانون سازی جس کے ذریعے ان تقریباً آٹھ لاکھ غیرقانونی تارکین وطن نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے جو بچپن میں امریکہ آئے تھے، اختلافات پائے جاتے ہیں۔ریپبلکن سینیٹر لنڈسی گراہم نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ ایک بہت برا لگ رہا ہے لیکن بہت سے سینیٹرز خیرسگالی کے ساتھ اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ادھر وائٹ ہاو¿س کی ترجمان سارہ ہکابی سینڈرز نے ایک بیان میں کہا کہ صدر اس وقت تک امیگریشن اصلاحات پر مذاکرات نہیں کریں گے جب کہ ڈیموکریٹس یہ کھیل بند نہیں کرتے اور حکومت کو دوبارہ نہیں کھولتے۔

اسی اثنا میں وفاقی اداروں نے اپنے ہاں غیر اہم ملازمتوں پر مامور لوگوں کو رخصت پر بھیجنا شروع کر دیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.