جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں معززین کا اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کے دفتر میں اجلاس

پھالیہ : جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں معززین کا اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کے دفتر میں اکٹھ  جشن عید میلاد النبی کو شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے تمام تیاریوں پر غور و خوض کیا گیا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشن پھالیہ دفتر میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں  انجمن تاجران دکانداروں  سماجی کارکنوں صحافیوں  وکلاءاور زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ افراد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ الیاس توقیر چیمہ نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق پھالیہ اور گرد و نواح میں جشن عید میلاد النبی شایان شان طریقہ سے منایا جائیگا۔

اس سلسلہ میں پھالیہ کے تمام بازاروں کو سجانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اس موقع پر موجود معززین نے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ پھالیہ میں جشن عید میلاد النبی شایان شان منانے کے لئے وہ انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کرینگے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.