ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کا مرزا چک چٹھہ کے قریب نئی ڈمپنگ سائٹ کا دورہ

حافظ آباد : ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا نے کہاہے کہ سالڈ ویسٹ کو بروقت اٹھانے اور ڈمپنگ سائٹ تک لیجانے کیلئے فوری اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا گیاہے اور کمشنر گوجرانوالہ اسداللہ فیض کی ہدایت اور عوامی نمائندوں اور دیگر سرکاری اداروں کی باہمی مشاورت سے اپر گوگیرہ کینال کے قریب نئی ڈمپنگ سائٹ کی نشان دہی کر لی گئی ہے اور میونسپل کمیٹی حافظ آباد نے نئی ڈمپنگ سائٹ پر گندگی اور کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنا شروع کر دیاہے ۔انہوں نے بتایا کہ چک چٹھہ کے قریب اس نئی ڈمپنگ سائٹ کی نشاندہی کے نتیجہ میں کوڑا کرکٹ والی ٹرالیاں زیادہ بار شہر سے گندگی وہاں ڈمپ کر سکیں گی ۔اور فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے پٹرول کی بھی نمایاں بچت ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ قبل ازیں کڑیالہ کی ڈمپنگ سائٹ کے حوالہ سے مقامی رہائشیوں کو بھی تحفظات تھے جواب دور ہو جائیں گی اور لینڈ فل سائٹ کو بھرنے سے گوجرانوالہ روڈ کا وہ حصہ جو2014کے سیلاب سے متاثر ہوا تھا وہ بھی مضبوط ہو سکے گا ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کے ویسٹ کو مناسب انداز میں تلف کرنے کیلئے انسنرسٹر بھی لگایا جا رہاہے جسکے نتیجہ میں بھی استعمال شدہ سرنجوں، میڈیکل ویسٹ کی تلفی ممکن ہوگی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میونسپل کمیٹی حافظ آباد کی کارکردگی کو ہر صورت بہتر بنایا جائیگا اور صفائی کی صورتحال کے حوالہ سے عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ۔ دریں اثنا ء چیف میونسپل کمیٹی حافظ آباد رفاقت بھلی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا کی ہدایت کے مطابق میونسپل کمیٹی تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جائیگا انہوں نے بتایا کہ نئی ڈمپنگ سائٹ تک کوڑا کرکٹ فوری پہنچانا اور تلف کر نا آسان ہو گیاہے اور انہیں قوی توقع ہے کہ سنیٹری سٹاف کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہو گا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »