قصور ،زینب کیس میں مزید پیش رفت،ویڈیو سامنے آگئی

لاہور:  قصور میں زینب قتل کیس میں ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے،فوٹیج میں مقتولہ زینب نے
فراک اور لانگ شوز پہنے ہوئے ہیں اوریوں محسوس ہوتا ہے کہ بچی ممکنہ طور پر قاتل کو جانتی تھی۔ویڈیو میں شلوار قمیض اور کوٹ پہنا شخص زینب کو اپنی طرف آنے کا اشارہ کرتا ہے تو بچی اس کی طرف جاتی ہے۔سب سے پہلی سی سی ٹی وی ویڈیو میں نظر والا شخص جیسے ہی گلی میں داخل ہوا تو زینب بھاگ کر اس کی طرف چلی گئی۔ فوٹیج سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ زینب اس شخص سے واقف تھی۔ اس سے قبل اسی شخص کی گلی میں مشکوک انداز میں چکر لگاتے ہوئے فوٹیج بھی سامنے آچکی لے۔واضح رہے کہ قصور کی رہائشی 7 سالہ زینب کو نامعلوم ملزمان نے گزشتہ ہفتے اغوا کرلیا تھا جس کے کئی روز بعد گزشتہ منگل کی شب کچرے کے ڈھیر سے اس کی لاش ملی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔دوسری جانب زینب کے والد محمد امین کا کہنا ہے کہ اگر زینب کا قاتل ہمارا کوئی رشتہ دار ہے تب بھی اس کو سر عام پھانسی دی جائے۔اور عبرت کا نشانہ بنا یا جائے۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.