[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ مارکیٹ کا دورہ کریں : طاہر خورشید

[mashshare]

ڈیرہ غازی خان : کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن طاہر خورشید نے ناقص کارکردگی پر متعدد مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے اور روزانہ کی کارکردگی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے غیرقانونی کاروباری مراکز سیل کردیئے جائیں اور ملوث افراد گرفتار کرلئے جائیں کوتاہی اور فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائےگی کمشنر نے اس سلسلے میں منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چاروں اضلاع میں عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش فراہم ہونی چاہئیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ مارکیٹ کا دورہ کریں ایک دن بھاری جرمانے کرکے روزانہ کی انسپکشن اور جرمانہ ظاہر کرنے کی روش ترک ہونی چاہیئے عادت تبدیل نہ کرنے والوں اور ناقص کارکردگی پر متعدد مجسٹریٹس کوبھی کارروائی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

آئندہ اجلاس ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ڈویژن بھر میں گرانفروشی برداشت نہیں ہوگی ہر مجسٹریٹ روزانہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرے کمشنر کو بتایا گیا کہ دو ماہ کے دوران چاروں اضلاع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں کے 12600 چھاپے مارے اور 2267 گرانفروشی ثابت ہونے پر 2103000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا 24 مقدمات درج کرکے 8 دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا کمشنر طاہر خورشید نے کہاکہ تمام محکمے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پورٹل سروسز پر درج عوامی شکایات فوری نمٹائیں چاروں اضلاع میں غیرقانونی پیٹرول پمپ،آئل ایجنسیاں اور ایل پی جی سلنڈر کی ری فلنگ کے مراکز سیل کردیئے جائیں اور غیرقانونی کاروبار کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے ڈویژن بھر میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران شریک تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.