Daily Taqat

کھادوں کا متوازن استعمال نا گزیر ہے، محمد رمضان خان نیازی

سرگودھا : گندم کی اوسط پیداوار میں اضافہ کےلئے ترقی دادہ اقسام کا بیج کاشت کرنا چاہیئے منافع بخش پیداوار کےلئے ضروری ہے کہ کھادوں کا متوازن استعمال نا گزیر ہے ان خیالات کا اظہار ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد رمضان خان نیازی، ایگریکلچرل ایکسٹینشن سرگودھا،FFC کے زونل منیجر محمد علی جنجوعہ، فارم ایڈوائزری سنٹر فوجی فرٹیلائزر لیاقت علی واہلہ سمیت دیگر نے کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو تجزیہ اراضی کی اہمیت سے آگاہ کرنے کےلئے مٹی اور پانی کے تجزیئے کی مفت سہولت ایف ایف سی نے فراہم کردی ہے جس سے کاشتکاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیئے مقررین نے کہا کہ ملکی کھاد کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے کھادیں پورے ملک میں یکساں فراہم کی جارہی ہیں مزید یہ کہ ایف ایف سی یوریا، ڈی اے پی اور پوٹاش کھادوں کی علاقے میں خاطر خواہ فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ کاشتکاروں کےلئے ان کا بروقت حصول ممکن بنایا جاسکے لیاقت علی واہلہ ڈپٹی منیجر فارم ایڈوائزری سنٹر سرگودھا نے ایف ایف سی کی زرعی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ کمپنی سے اپنی زمینوں کا مفت تجزیہ کرانے کےلئے ہم سے رابطہ کریں تاکہ فصلوں کی ضرورت کے مطابق کھادوں کا متناسب استعمال ممکن ہوسکے جس سے فی ایکڑ اخراجات میں کمی اور آمدن میں اضافہ کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی بھرپور پیداوار کےلئے پودوں کی تعداد پوری ہونی چاہیئے۔
۔
بیج کو پھپھوندی کش زہر لگا کر کاشت کرنے سے فصل بیماریوں کا بہتر مقابلہ کرسکتی ہے آخر میں محمد طاہر نعیم سینئر ایگزیکٹو مارکیٹنگ ایگری سروسز نے گندم کی فصل میں کھادوں کے متوازن استعمال پر شرکاءسیمینار کے سوالوں کا جواب دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »