Daily Taqat

امریکہ اوربرطانیہ کی وزیرداخلہ احسن اقبال پرحملے کی مذمت وزیرداخلہ کی صحتیابی کےلئے دعا گو ہیں، برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد/لاہور:  امریکہ اور برطانیہ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ کی صحتیابی کےلئے دعا گو ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے بھی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے تشویشناک قرار دیا ہے ۔ برطانوی ہائی کمشنر نے احسن اقبال کی جلد صحتیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »