وہاڑی : ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
کاشتکار ہمارے ملک کی معیشت میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ان کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت ،کھاد کمپنیوں کے نمائندگان ا ور کھاد ڈیلرز کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔
اس مو قع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ایگری کلچر چوہدری غلام رسول ،اسسٹنٹ ڈائر یکٹرز ایگری کلچر محمد اسماعیل ، الطاف حسین ،محمد اقبال ،صدر کھاد ڈیلر یو نین شاہد نعیم ،جنرل سیکر ٹری اللہ داد،کھاد ڈیلر بشارت علی اوردیگر مو جو د تھے ۔
ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کھاد کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے اور کسی کے ساتھ زیادتی بھی نہ ہو۔ اور یوریا کھاد بروقت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔