Latest news

اسپیکر قومی اسمبلی اورچیئرمین سینیٹ الیکشن کمیشن کوغیر فعال ہونے سے بچائیں : چیف جسٹس اطہرمن اللہ

اسلام آباد : اسلام آ با د ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 نئے ارکان کی تعیناتی کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھجوانے کا حکم دے دیا، پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست پر احکامات جاری کیے اور عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اورچیئرمین سینیٹ الیکشن کمیشن کوغیر فعال ہونے سے بچائیں، دونوں شخصیات یہ ڈیڈلاک ختم کرائیں،عدالت نے مزید کہا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے، کیا آپ الیکشن کمیشن کو نان فنکشنل کرنا چاہتے ہیں، کیا صرف سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہونے کی وجہ سے سماعت روکی جاسکتی ہے، الیکشن کمیشن تقریبا نان فنکشنل ہوچکا ہے، کیا پارلیمنٹ اتنا چھوٹا معاملہ بھی حل نہیں کرسکتی، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو مشاورت سے یہ معاملہ حل کرنا چاہیے،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ کیا وفاقی حکومت ابھی تک ڈیڈ لاک کا دفاع کرنا چاہتی ہے؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے وفاقی حکومت سے ہدایات لینے کی اجازت دی جائے،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ پر اعتماد ہے وہ اس معاملے کو حل کرے گی،کون کہے گا کہ پارلیمنٹ کے فورم پریہ معاملہ حل نہیں ہونا چاہیے، آئینی اداروں کو نان فنکشنل نہیں ہونا چاہیے،واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن کمیشن بلوچستان اور سندھ کے ممبران کی تعیناتی کی تھی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے اس تعیناتی کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے نئے ممبران سے حلف لینے سے معذرت کی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.