سرکاری سکیم کے تحت پہلے پانچ دن میں ایک لاکھ 72 ہزارحج درخواستیں موصول، قرعہ اندازی 26 جنوری کوہوگی

اسلام آباد : سرکاری سکیم کے تحت پہلے پانچ دنوں میں ملک بھر سے ایک لاکھ 72 ہزار حج درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہو گی ¾حج درخواستوں کی وصولی کیلئے قومی بینکوں کی نامزد برانچیں ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلی رہیں گی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 15 جنوری کو شروع ہوا تھا ¾19 جنوری تک ملک بھر سے قومی بینکوں کی نامزد برانچوں میں ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں 24 جنوری تک وصول کی جائیں گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق قرعہ اندازی میں کامیاب عازمین حج کی رقوم نامزد بینکوں کے سود سے پاک شریعہ اکاﺅنٹ میں رکھی جائیں گی۔رواں سال عازمین حج اور معاونین حج کے متعدد تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.