Daily Taqat

بارش نے زیر تعمیر کروڑوں روپے مالیت کی سڑکوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا

پیرمحل : بارش نے زیر تعمیر کروڑوں روپے مالیت کی سڑکوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا پانی کے نکاس نہ ہونے کے باعث زیر تعمیر سڑکیں پانی میں ڈوب کر تباہ نئی تعمیر شدہ سڑکیں بھی پانی کے نکاس کے باعث ٹوٹنے کا خدشہ لاری اڈا پیرمحل سمیت شہر کی تمام سڑکیں نہر کا منظر پیش کرتی رہی تفصیل کے مطابق ایم پی اے گرانٹ سے پیرمحل شہر میں نو کروڑ روپے سے صدر بازار ،سبزمنڈی روڈ ، تھانہ روڈ ، ہائرسیکنڈری سکول روڈ کالونی روڈ اقبال پارک روڈ سمیت شہر کے محلہ جات میں سڑکیں اور سولنگ کی تعمیر شروع ہے سبزی منڈی روڈ اور صدربازار میں سڑکوں پر بجری ڈالی جارہی ہے۔

جب کہ ہائر سیکنڈری سکول روڈ اور تھانہ پیرمحل روڈ پر سڑک تعمیر ہوچکی ہے کروڑوں روپے کی سڑکیں پانی کے نکاس نہ ہونے کے باعث بارش کے پانی کے باعث نہرکا منظر پیش کرنے لگی نئی بننے والی سڑکیں پانی جمع ہونے کے باعث ٹوٹنے کے خدشات پیداہوگئے جبکہ میونسپل کمیٹی پیرمحل کا عملہ سارا دن شہر کے اندر اور مضافاتی آبادیوں میں پانی نکالتا رہا بارش کے باعث سارادن بجلی بند ہونے سے مکین سخت مشکلات کا شکار رہے


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »