شیر گڑھ : کروڑوں کا سرکاری رقبہ ناجائز قابضین سے واگزار کروا لیا ہے تبریز صادق مری اعلیٰ حکام کا نقد انعام و تعریفی اسناد دینے کا اعلان تفصیلات کیمطابق تبریز صادق مری اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور نے میاں رب نواز رانا نائب تحصیلدار،میاں نوریز ہمایوں نائب تحصیلدار ،مظہر حسین پٹواری شیر گڑھ ،محمد یاراسسٹنٹ ،محمد اسد آپریٹر ودیگر عملہ اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شیر گڑھ،26/D ،راجووال سمیت تحصیل بھر میں دبنگ آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی اور اپنی نگرانی میں اس زمین پر ہل چلا کر سرکاری قبضہ سرکاری تحویل میں لے لی تبریز صادق مریAC نے شیر گڑھ پریس کلب رجسٹرڈ میں ڈاکٹر محمد عبداللہ بھٹی کی قیادت میں صحافتی وفد سے گفتگو میں کہا کہ انتظامی رٹ کسی کو بھی چیلنج کرنے کی اجازت ہر گز نہ دیں گے ریاست سے جو بھی ٹکرائے گا پاش پاش ہوجائیگا کسی بھی قسم کے پریشر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن بلا امتیازجاری رکھیں گے اور انشاءاللہ سرکار کا رقبہ کو مال غنیمت سمجھ کر کسی کو سلب نہ کرنے دیں گے تحصیل بھر میں ہر کوچے گلی شہر قصبات کا سروے شروع کروادیا ہے اور ایک ایک انچ بھی واگزار کروایا جائیگا تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔
کمشنر ساہیوال ڈویژن اورڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے اپنے بیان میں اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تبریز صادق مریAC ،رانا رب نواز نائب تحصیلدار ،میاں نوریز ہمایوں نائب تحصیلدار ،مظہر حسین پٹواری ،محمد یار نائب قاصد ،محمد اسد آپریٹر ودیگر ٹیم کیلئے نقد انعام و تعریفی اسناد جاری کرنیکا اعلان کیا ہے ۔