کارکن تیار رہیں آنیوالا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے، سیٹھ محمد مشتاق

کامونکے: فوادچوہدری ، شیخ رشید سیاسی جوکر اور بہروپیے ہیں جو ڈیپوٹیشن پر پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں آصف علی زرداری کےخلاف بیان بازی سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ان خیالات کا اظہار ضلعی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سیٹھ محمد مشتاق نے اپنے بیان میں کیاا نہوںنے کہا ہے کہ بونوں کی یہ جوڑی کرائے کے لاﺅڈ سپیکر ہیں جو معاوضے پر حکومتوں کی نمائندگی کرتے ہیں پی ٹی آئی حکومت کے ختم ہوتے ہی یہ موسمی پرندوں کی طرح اپنا ٹھکانہ تبدیل کر لیں گے پی ٹی آئی حکومت کی سنچری مکمل ہونے والی ہے حکمرانوںنے 75 دنوں میں مہنگائی میں بے پناہ اضافہ کر کے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں ناکام ترین حکومت ہونے کا اعزاز حاصل کر رہی ہے آصف علی زرداری جب چاہیں گے پی ٹی آئی حکومت مرکز اور پنجاب میں نہیں رہے گی کارکن تیار رہیں آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.