ورکنگ باونڈری پربھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین شہید اور5 افرادزخمی

سیالکوٹ: ورکنگ باو¿نڈری پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین شہید اور5 افراد زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باو¿نڈری پر سیالکوٹ کے گاو¿ں کندن پور میں آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ رات سے جاری بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 خواتین شہید اور 3 خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں۔یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات جاری ہیں ¾گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک 65 سالہ خاتون جاں بحق ہوئی تھیں جس پر پاکستان نے قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.