Daily Taqat

ڈی آئی خان میں پرانی سبزی منڈی کےقریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکارسمیت دو افراد جاں بحق

پشاور: ڈی آئی خان میں پرانی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد  جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پرانی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والا پولیس اہلکار ارشد وائرلیس آپریٹر تھا اور گھر سے ڈیوٹی کے لئے جا رہا تھا۔ملزم فائرنگ کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »