لاہورہائیکورٹ: وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کےخلاف دائردرخواست قابل سماعت

لاہور:  ہائی کورٹ نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ منگل کو لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلی شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت وزیراعلی پنجاب کو نااہل قرار دیا جائے۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے چیئرمین ہیں۔ قانون اور آئین کے تحت وہ بیک وقت دو عہدے اپنے پاس نہیں رکھ سکتے، دو عہدے رکھنے پر شہباز شریف آرٹیکل 63 کے تحت اہل نہیں رہے۔دائر درخواست استدعا ہے کہ شہباز شریف کو وزارت اعلیٰ کے لیے نااہل قرار دیا جائے، عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.