Daily Taqat

لوگوں کو قبروں سے نکال کر ٹرائل کرنے کا وقت آگیا:چیف جسٹس

اسلام آباد: عام انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ عام انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں 10 ارکان سینیٹ اور20 قومی اسمبلی سے لیے گئے ہیں۔پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کو برابر نمائندگی دی گئی ہے، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے احسن اقبال، رانا ثناءاللہ ، رانا تنویر اور مرتضی جاوید عباسی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ ہیں، دیگر ارکان میں اعظم سواتی، بیرسٹرفروغ نسیم، بیرسٹر سیف، خوش بخت شجاعت، نعمان وزیر، خورشید شاہ، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، رضا ربانی، رحمان ملک، عثمان کاکڑ اور سینیٹر کلثوم پروین شامل ہیں جب کہ سردار اختر مینگل اور جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عبدالواسع
بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا جس پر 18 ستمبر کو وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »