Daily Taqat

دہشتگردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ‘ رینجرز کے گواہ نے عامر کو شناخت کرلیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرومیں دہشت گردوں کو پناہ دینے سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران رینجرز کے گواہ نے عامر خان کی شناخت   کرلی،رینجرز کے افسر کے مطابق 11 مارچ 2015 کو ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران عامر خان کو خورشید میموریل ہال سے گرفتار کیا گیا۔

منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے کی سماعت کی تو ایم کیو ایم رہنما عامر خان، منہاج قاضی اور رئیس مما پیش ہوئے۔اس موقع پر رینجرز کے تفیشی افسر اور گواہ ڈی ایس آر ریاض نے عامر خان کو شناخت کرلیا اور اپنا بیان قلمبند بند کرایا۔رینجرز کے افسر کے مطابق 11 مارچ 2015 کو ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران عامر خان کو خورشید میموریل ہال سے گرفتار کیا گیا۔رینجرز کے افسر کے بیان قلمبند ہونے کے بعد عامر خان کے وکیل آئندہ سماعت پر گواہ کے بیان پر جرح کریں گے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »