Daily Taqat

طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت وکیل صفائی کامران مرتضیٰ کی استدعا پر پیر تک ملتوی

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت وکیل صفائی کامران مرتضیٰ کی استدعا پر پیر تک ملتوی کر دی۔ جمعہ کو جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ن لیگی رہنما طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، ملزم کے وکیل کامران مرتضیٰ نے موقف اپنایا کہ انہوں نے اس نقطے کا فیصلہ کرنا ہے کہ ملزم کا بیان حلف پر کروانا ہے یا نہیں، اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ سماعت پیر تک ملتوی کی جائے۔جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ حلف پر بیان نہ دینے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تاہم عدالت نے طلال چودھری کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے توہین عدالت کیس پیر تک ملتوی کردیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »