Daily Taqat

درخت قدرت کا انمول تحفہ اور صدقہ جاریہ ہیں ،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج

خانیوال : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن چشتی نے کہا ہے کہ درخت قدرت کا انمول تحفہ او ر صدقہ جاریہ ہے ،قدرتی ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں درخت بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے فیملی کورٹ میں قومی شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگاتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید ضیغم عباس رضوی ‘صدر بار محمد اجمل خان بھٹہ ‘جنرل سیکرٹری چوہدری کلیم ارشد ‘سینئر سول جج شاہزیب ڈار ‘شیخ محمد یوسف ‘چوہدری ظفر اقبال‘ملک طارق نوناری ‘راﺅ محمد جمیل‘جام سجاد جونا ‘رانا جعفر علی خان‘مہر اعجاز ورک‘چوہدری محمد ضیاءسندھو‘چوہدری حبیب اللہ سنگھیڑا‘راﺅ جابر علی ‘رانا اسرار عالم ‘رانا محمد اسلم سمیت دیگر وکلاءبھی موجود تھے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ موجودہ آبی بحران اور گرمی کی شدت پر قابو پانے کا پائیدار حل وسیع پیمانے پر شجرکاری کرنے سے ہے ۔ صدر بار محمد اجمل خان بھٹہ او رجنرل سیکرٹری چوہدری کلیم ارشد نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کی کٹائی کے باعث گلوبل وارمنگ میں اضافہ ماحولیاتی آلودگی زمینی کٹاﺅ اور بارشوں کی کمی کا سامنا ہے جنگلات اور درخت موسمو ں سختیوں کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔

انہو ںنے کہاکہ درخت او رپودے قدرتی آکسیجن کے کارخانے ہیں لہذا زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں او ران کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سےشن جج جاوید الحسن چشتی ‘ ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید ضیغم عباس رضوی ‘صدر بار محمد اجمل خان بھٹہ ‘جنرل سیکرٹری چوہدری کلیم ارشد ‘سینئر سول جج شاہزیب ڈار ‘شیخ محمد یوسف اورچوہدری ظفر اقبال پودے لگائے ۔بعدازاں ملک وقوم کی سلامتی اور شجرکاری مہم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »