Daily Taqat

ریسکیو1122کے زیر اہتمام ڈی سی آفس ننکانہ سٹاف کی تربیتی ورکشاپ

ننکانہ صاحب:  ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈپٹی کمشنرآفس کے تمام سٹاف کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقادریسکیو1122کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنرآفس کے تمام سٹاف کی 2روزہ تربیتی ورکشاپ۔ ڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 محمد اکرم پنوار کی سربراہی میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنرآفس کے تمام کلیریکل سٹاف کے لئے 2روزہ تربیتی ورکشاپ ©” فائر سیفٹی اوربیسک لائف سپورٹس اورینٹیشن کورس©”کااہتمام کیا گیا۔تربیتی ورکشاپ میں رائے شاہ جہان اسسٹنٹ (اے سی آفس)،میاں شہباز ریڈر (اے سی آفس)،رانا محمد اسلم ہیڈ کلرک، مناظر عباس( ٹیلیفون آپریٹر )،محمد طارق (کلرک اسلحہ برانچ) کے ساتھ ساتھ تمام سٹاف نے شرکت کی میڈیکل انسٹرکٹر ریسکیو1122علی اکبر اور فائر انسٹرکٹر ریسکیو1122عرفان منظور نے شرکاءکو آگ سے بچاﺅ، آ گ لگنے کی صورت میںکئے جانے والے اقدامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تفصیلی لیکچرز دئےے اس کیساتھ ساتھ ٹریفک کے حادثات ،مکان منہدم ہونے ، پانی میں ڈوبنے، ہڈی کے ٹوٹنے ،سانپ کے کاٹنے اور ہارٹ اٹیک جیسی صورت میں ابتدائی طبی امداددینے کے بارے میں آگاہی دی اور ان کی عملی تربیت بھی کروائی۔ ورکشاپ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حافظ نجیب الرحمان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کسی کے کام آنا ہی اصل زندگی کا مقصد ہے لوگوں میں شعور پیدا کرنے کے لئے ایسی ورکشاپ تمام محکموں ،سکولز اور کالج میں ہونی چاہیے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »